Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی پی ایل کے منفی اثرات ،کئی عالمی کرکٹرز ان فٹ

قومی نیوز جمعه 26 اپریل 2019
آئی پی ایل کے منفی اثرات ،کئی عالمی کرکٹرز ان فٹ

کیپ ٹائون … ورلڈکپ کرکٹ سے قبل ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کے منفی اثرات کرکٹرز پر ظاہر ہونے لگے۔ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا تازہ ترین شکار جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بنے ہیں۔ وہ کاندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوکر وطن لوٹ گئے ہیں۔

آ ئی پی ایل میں ڈیل اسٹین بنگلور کی نمائندگی کررہے تھے، ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پروٹیز ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کہتے ہیں کہ ہم پوری کوشش کرینگے کہ پیسر میگا ایونٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی بہترین کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم ، عمران خان کپتان

یاد رہے کہ آ ئی پی ایل کے سبب ہونے والی انجریز سے سب سے زیادہ متاثر انگلش کرکٹ ٹیم ہورہی ہے۔ اس کے اسٹار بیٹسمین جیسن رائے اور جو ڈینلی بھارت سے وطن لوٹنے کے بعد ملکی ون ڈے کپ کے ابتدائی میچز میں ہی فٹنس مسائل کے شکار ہوچکے ہیں۔

اب اس فہرست میں سیم بلنگز کا اضافہ بھی ہوا ہے۔ افغان اسپنر مجیب الرحمٰن اور آ سٹریلین فاسٹ بولر ہینرکس موئسز بھی ایونٹ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔ ویسٹ انڈین کی الرازی جوزف بھی زخمی ہونے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔

(1087 بار دیکھا گیا)

تبصرے