Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عالمی ولاگرز کی تیزی سے پاکستان آمدجاری

قومی نیوز جمعرات 25 اپریل 2019
عالمی ولاگرز کی تیزی سے پاکستان آمدجاری

اسلام آباد (قومی اخبارنیوز) بیرون ملک سفر کرنے والے ولاگرز کی پاکستان میں تیزی سے آ مد شروع ہوچکی ہے جو پاکستان کے پہاڑوں اور سمندروں کے ساتھ ساتھ قدیم سندھی تہذیب سے بدھ مت کے مقبروں اور اسلامی یادگاروں تک ملک کے اعلیٰ ورثے اور تاریخ کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کھانے اور سفر کے یوٹیوبر مارک وینس نے اپنے چالیس لاکھ سبسکرائبرز کو بتایا کہ پاکستان کا سفر پوری زندگی کا سفر تھا۔

پولش ولاگر ایواڑو نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ پاکستان دنیا میں نمبر ون سیاحتی منزل بن سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں : وزارت ’خوشی‘ کے بعد وزارت ’امکانات‘

کینیڈین سوشل میڈیا کے صاحب اثر روزی گبریل کا کہنا تھا کہ وہ وہ چاہتی ہیں کہ اپنی کہانی میں پاکستان کے حوالے سے سچ بتائیں۔ لیکن کچھ تحفظات ہیں کہ سوشل میڈیا ولاگرز کا مواد ان بڑے چیلنجز کی عکاسی نہیں کرتا جن کا سامنا پاکستان کر رہاہے۔ ان چیلنجز میں انفرا اسٹرکچر سے لے کر انتہا پسندی شامل ہیں۔

ملک میں 1970 کی دہائی سے سیاحوں کی تعداد میں کمی آ ئی جب ملک کو پہلے جہادی گروہ کو جھیلنا پڑا اور پھر خونی جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

جان لیوا حملے اب بھی ہوتے ہیں لیکن سیکورٹی خدشات میں کمی آ رہی ہے لہٰذا حکام اور اس تصور کو ختم کرنے کے خواہشمند ہیں کہ یہ ایک خطرناک جگہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ ریڈی میڈ وزراء کا مجموعہ

وینس کے سفر میں مدد کرنے والے پاکستان ٹریول مارٹ کے سی ای او علی حمدانی کا کہنا ہے کہ لوگ ان پر یقین کرتے ہیں،ولاگرز کے تاثرات کوسند کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

حالانکہ پاکستانی اور تجربہ کار غیر ملکی سیاح خبردار کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی پوسٹس پاکستان کی مکمل تصویر پیش نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا نے آئی ایس آئی سے مد د مانگ لی

ٹورازم انفرا اسٹرکچر ناکافی ہے، غیرملکی جن جگہوں کا دورہ کرسکتے ہیں وہاں مبہم حکومتی پابندیاں ہیں اور سیاحوں کو اکثر ہراساں کیا جاتا ہے۔

51 سالہ برطانوی خاتون جون نے بتایا کہ یہ کہنا کہ پاکستان میں سب کچھ حیرت انگیز ہے بالکل غیرذمہ دارانہ ہے، انہیں شمال مغربی وادی سوات کے دورہ کے دوران پولیس افسر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا۔

(612 بار دیکھا گیا)

تبصرے