Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گرمیاں شروع ہوتے ہی کراچی میں بجلی بند

قومی نیوز جمعرات 25 اپریل 2019
گرمیاں شروع ہوتے ہی کراچی میں بجلی بند

کراچی(قومی اخبارنیوز) کے الیکٹرک نے گرمیاں شروع ہوتے ہی کراچی کے بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ یا مرمت کے نام پر بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

متعدد علاقوں سے مکینوں نے بتایاکہ رمضان المبارک کی آ مد ہے لیکن اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو روزے داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

یہ بھی پڑھیں : پیسوں کا مالکان سے پوچھیں،بھٹوعدالت میںروپڑا

سب سے زیادہ شکایات ملیرکے علاقے سے موصول ہورہی ہیں جہاں گزشتہ چند دنوں سے صبح بجلی بند کردی جاتی ہے یا پھر ہرگھنٹے بعد دو گھنٹے کے لیے بجلی کے تعطل کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

جن علاقوں میں کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ نہیں کرتی وہاں بھی بجلی کی بندش کا آ غاز کردیا گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزارت صحت نیب ریڈار پرآگئی

شہر کے دیگر علاقوں کورنگی نمبر5 آ ئی ایریا میں دو تین بار بجلی بند کی جارہی ہے فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس بالخصوص بلاک10 گلبرگ فیڈرل بی ایریا، شیرشاہ، ماری پور گریکس، کیماڑی کے مختلف علاقوں سمیت دیگر آ بادیوں سے بجلی کی بندش یا لوڈشیڈنگ میں اضافے کی اطلاعات ملیں جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں

صارفین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی پرائیوٹائزیشن کو کئی سال گزرنے کے باوجود شہری لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ نہ پاسکے کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ فری شہربنانے کے دعوے سچ ثابت نہ ہوسکے۔

(315 بار دیکھا گیا)

تبصرے