بلاول ڈیفیکٹڈ لیڈر، سندھ اسمبلی میں ہنگامہ

کراچی … سندھ اسمبلی میں منگل کو پری بجٹ بحث بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے رکن راجہ اظہر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈیفیکٹڈ لیڈر کہنے پر پیپلز پارٹی کے ارکان غصے میں آپے سے باہر ہوگئے ،مشتعل ارکان ایک دوسرے کی جانب لپکے اور معاملہ ہاتھ پائی تک پہنچتے پہنچتے رہ گیا
پی پی کی خاتون رکن کلثوم چانڈیو نے اپنی نشست کے سامنے نصب مائیک اکھاڑ کر پی ٹی آئی کے رکن کو دے مارا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران نعرے بازی اور شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا
یہ بھی پڑھیں : رکن اسمبلی کوزندہ جلانے کی کوشش
بعد میں بالآخر قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کو اپنے رکن اسمبلی راجہ اظہر کے ریمارکس پر معافی مانگنی پڑی اور اسپیکر نے راجہ اظہر کے ریمارکس ایوان کی کارروائی سے حذف کرادیئے۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟