Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

احمد رشدی کا 85 واں یوم پیدائش آج منایا جارہاہے

ویب ڈیسک بدھ 24 اپریل 2019
احمد رشدی کا 85 واں یوم پیدائش آج منایا جارہاہے

کراچی … پاکستان کی فلمی موسیقی پر 32 سال تک راج کرنے والے معروف گلوکار احمد رشدی کا 85 واں یوم پیدائش 24 اپریل کو منایا جائے گا۔

جنوبی ایشیا کے نامور گلوکار احمد رشدی کے فنی سفر کا آغاز1951میں بھارتی فلم عبرت کے گیت سے ہوا جس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کے لئے پانچ ہزار گیت گائے، اور انہیں جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں طلاق ہو گئی

احمد رشدی کی گائیکی کے انداز کو خطے کے دوسرے ممالک میں بھی نقل کیا جاتا رہا۔

احمد رشدی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے جبکہ انہیں وفات کے بعد ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔کئی دہائیوں تک فلمی موسیقی پر راج کرنیوالے احمد رشدی تو 1983 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

(1323 بار دیکھا گیا)

تبصرے