Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 11 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کولمبوحملے بھارت نے کرائے ، ہلاکتیں300سے تجاوز

قومی نیوز منگل 23 اپریل 2019
کولمبوحملے بھارت نے کرائے ، ہلاکتیں300سے تجاوز

کولمبو…. سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کے لئے کی گئی بڑی بھارتی سازش نے نقاب ہوناشروع ہوگئی ہے۔

سری لنکن صدر نے بھی کہہ دیا ہے کہ مجھے ”را“ قتل کرانا چاہتی ہے

حکام نے دھماکوں میں ”قومی توحید جماعت“ نامی نسبتاً نئے گروپ کو ملوث قرار دیا ہے جو اصل میں سری لنکا اور تامل ناڈو میں مسلمانوں کی 2 بڑے تنظیموں سری لنکا توحید جماعت اور تامل ناڈو توحید جماعت کا ہم نام ہے

اس دہشت گردی کے بہانے ان دونوں تنظیموں کو کچلنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا، ہلاکتوں کی تعداد 290 ہوگئی

برطانوی اخبار دی انڈی پینڈنٹ نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردی کے منصوبے سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ آگاہ تھی

پیشگی انٹیلی جنس موجود ہونے کے باوجود سری لنکن حکومت کو حملوں کے خطرے سے بے خبر رکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بے خبر رکھنے میں سری لنکا کی انتظامیہ کے حکام اور بھارتی حکام کا گٹھ جوڑ کار فرما تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 دھماکے

سری لنکا میں دہشت گردی کے بعد مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے‘ جبکہ اس سانحے میں مارے گئے افراد کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے‘ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں

بیشتر کی حالت نازک ہونے کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ملک کے اسپتال نعشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے۔

(489 بار دیکھا گیا)

تبصرے