Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

درزی کی بیوی اور 2 بچے بے دردی سے ذبح

ویب ڈیسک پیر 22 اپریل 2019
درزی کی بیوی اور 2 بچے بے دردی سے ذبح

کراچی (کرائم رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں درزی کی بیوی اور 2 بچوں کو بے دردی کے ساتھ ذبح کردیا، ماں اورجڑوں کمسن بہن بھائیوں کو تیز دھارآلے کی مددسے قتل کیا گیا،پولیس نے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغازکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاو ٔن گلشن بہارسیکٹر 16گلی نمبر 8 میں ٹیلر ماسٹر محمد صدیق کے گھر میں مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان نے گھس کر گھر میں موجود اسکی اہلیہ 32سالہ انیلا اسکے جڑواں بچوں 3سالہ عبدالہادی اور بشریٰ فاطمہ کو تیز دھارآلے کی مدد سے ذبح کردیا اور فرار ہوگئے

تہرے قتل کی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی موقع معائنے اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد تینوں نعشیں کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان اور ایس ایچ او اقبال تونیو نے بتایا کہ ٹیلر ماسٹر نے پولیس کو ابتدائی بیا ن دیا ہے کہ واقعے سے دو گھنٹے قبل یعنی رات 8:00بجے بیوی اور بچوں کے لئے برگر لینے گھر سے گیا تھا 10 بجے گھر آیا تو اس کی بیوی اور بچوں کی ذبح شدہ نعشیں خون میں لت پت پڑی تھی

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا، ہلاکتوں کی تعداد 290 ہوگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل میں ملوث ملزم کی تعداد ایک زائد ہوسکتی ہیں اور اگر گھر کا کوئی فرد ملوث ہوا تو وہ نشہ اوور چیز دینے کے بعدبآسانی قتل کرسکتا ہے 3‘ افراد کو قتل کرنا اتنا آسان نہیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ انیلا کے اہل خانہ اسکے شوہر پر بھی شک ظاہررہے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گا ماں اور بچوں قتل سے قبل نشہ دیا گیا ہے یا نہیں‘ پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے پوچھ گچھ پر بتایاکہ انہوں نے صدیق کئے علاوہ اور کسی کو گھر سے نکلتے و جاتے ہوئے نہیں دیکھا ‘تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے

پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل اوڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی نعش سول اسپتال منتقل کی گئی تاہم وہاں بھی الیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث رات گئے نعش جناح اسپتال لائی گئی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد صادق کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ۔

(274 بار دیکھا گیا)

تبصرے