Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نوڈیرومیں بھٹو ہاؤس پر چھاپہ،زرداری کا قریبی ملازم گرفتار

قومی نیوز پیر 22 اپریل 2019
نوڈیرومیں بھٹو ہاؤس پر چھاپہ،زرداری کا قریبی ملازم گرفتار

نوڈیرو……نیب نے نوڈیرومیں بھٹو ہاؤس میں چھاپہ مارکر آصف زرداری کے قریبی ملازم ندیم بھٹو کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتارملزم کا نام جے آئی ٹی رپورٹ میں درج ہے ،ترجمان نیب کے مطابق ندیم بھٹوکوآج احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ندیم بھٹو نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی تھی

جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ندیم بھٹو نے اپنی اہلیہ کے نام پر جعلی اکاؤنٹس کھول رکھے تھے اورپیسے ان جعلی اکاؤنٹس میں جاتے تھے

یہ بھی پڑھیں : زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا

تمام جعلی اکاﺅنٹس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ندیم بھٹوکی تھی۔نیب نے کیس کے حوالے سے تمام شواہد حاصل کرلئے تھے ،پانچ سے زائدمختلف اکاؤنٹس سے کروڑوں کی ٹرانزیکشنزندیم بھٹواوران کی اہلیہ کے اکاو¿نٹس میں ٹرانسفرہوتی رہی۔

این این آئی کے مطابق ندیم بھٹو، بھٹو ہاو¿س کا سپروائزر ہے اور وہ جعلی اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے وصول کرکے بھٹوا سٹیٹ کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرتا تھا۔ پیپلز پارٹی نے گرفتاری کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا بھٹو ہاؤس پر کسی ادارے نے کوئی چھاپہ نہیں مارا۔

ترجمان نوڈیرو ہاو¿س کراچی کے مطابق ملزم ندیم بھٹو لاڑکانہ ہاؤس کا انچارج نہیں۔

(273 بار دیکھا گیا)

تبصرے