Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے‘ حفیظ شیخ

ویب ڈیسک پیر 22 اپریل 2019
ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے‘ حفیظ شیخ

اسلام آباد … مشیر امور خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مقصد نیٹ بڑھانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو عام فہم اور باآسانی نافذ العمل بنانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اتوار کو چھٹی کا تمام دن بھی وزارت خزانہ میں گزارا اورٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق مشیرامور خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کنڑول کرو،وزیراعظم کانئی معاشی ٹیم کو ٹاسک

ایف بی آر حکام نے مشیر امور خزانہ کو اثاثوں کو ظاہر کرنے سے متعلق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسکیم کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔

مشیرامورخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر حکام کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو عام فہم اور بآسانی نافذ العمل بنانے کی ہدایت کر دی۔

مشیرا مور خزانہ نے ہدایت کی کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو ایسابنایا جائے کہ اس سے ٹیکس نیٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہواور معیشت کو دستاویزی بنایا جاسکے اور ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے۔

(1499 بار دیکھا گیا)

تبصرے