Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناک اور کان میں انگلی سے کھجانا خطرناک

ویب ڈیسک اتوار 21 اپریل 2019
ناک اور کان میں انگلی سے کھجانا خطرناک

کراچی …طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناک اور کان میں انگلی سے کھجانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ترک طبی ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناک یا کان میں انگلی ڈالنا پیچیدہ امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

استنبول یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگوں کو ناک یا کان میں انگلی ڈالنے کی عادت ہوتی ہے جو دیکھنے میں تو کراہت آمیز ہوتی ہی ہے مگر اب طبی اعتبار سے بھی یہ عادت نقصان دہ ثابت ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناک یا کان میں انگلی ڈالنے سے ہاتھوں پر موجود بیکٹیریا ناک میں چلے جاتے ہیں جو بعض بہت خطرناک ہوتے ہیں اور سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اس کی ایک مثال انگلی کی رگڑ لگنے کے باعث ناک میں زخم ہونے اور خون آنے کا سبب بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرہ ارض کا سب سے بڑے درندہ

مزید برآں ناک میں ہونے والے اس زخم میں دیگر بیکٹیریا جمع ہو کر اس زخم کو بگاڑ سکتے ہیں۔ اس میں پیپ وغیرہ پیدا کر سکتے ہیں اور یہ عمل ایک تکلیف دہ صورتحال میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ناک یا کان میں خون کا بہاو بھی بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ خون کی پانچ نالیاں ناک میں آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انگلی مارنے کی صورت میں ناک سے خون بہہ نکلنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

(144 بار دیکھا گیا)

تبصرے