Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی مسلمان کی پشت پر دیوتا کا نام داغ دیا

قومی نیوز اتوار 21 اپریل 2019
بھارتی مسلمان کی پشت پر دیوتا کا نام داغ دیا

نئی دہلی…بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مسلمان قیدی کو بہیمانہ تشدد کر کے ہندو مذہب قبول کرنے کے لیے دبائو ڈالا گیا اور مسلمان قیدی کے انکار پر پشت پر دیوتا کا نام داغ دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کردی

ہندو جنونیت میں مبتلا جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان چولہا نہ جلنے کی شکایت کرنے پر آ پے سے باہر ہوگئے اور شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے مسلمان قیدی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مسلمان قیدی کو 2 دن تک بھوکا رکھا اور جبراً ہندو مذہب قبول کرنے کے لیے دبائو ڈالا جاتا رہا، ہندو مذہب قبول کرنے سے انکار پر جیل اہلکاروں نے اسکی پشت پر ہندو دیوتا کا نام داغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مسلمان پرہندوئوں کاتشدد، سور کا گوشت کھلادیا

مسلمان قیدی کے اہل خانہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے اہل خانہ کی آ ہ و بکا سنی تو جیل سپرنٹنڈنٹ کو مسلمان قیدی کے ہمراہ طلب کیا جہاں مسلمان قیدی نے اپنی پیٹھ پر داغے گئے ہندو دیوتا کے نام کو بطور ثبوت عدالت کو دکھایا جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان کی سرزنش کی اور تہاڑجیل حکام کو مسلمان قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانے کاحکم دے دیا۔

(326 بار دیکھا گیا)

تبصرے