Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

استعفیٰ منظور‘ حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

ویب ڈیسک هفته 20 اپریل 2019
استعفیٰ منظور‘ حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جبکہ عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

کیبنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔اس کے علاوہ صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر عامر محمود کیانی کو بھی وزارت سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت چھوڑ کر پرسکون ہوں‘ اسد عمر

دریں اثنا وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

اس سلسلہ میں ایوان صدر میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمان، سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران شریک ہوئے۔

(164 بار دیکھا گیا)

تبصرے