Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بالاکوٹ میں ہلاکت نہیں ہوئی ، بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف

قومی نیوز جمعه 19 اپریل 2019
بالاکوٹ میں ہلاکت نہیں ہوئی ، بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف

نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں بھارتی کارروائی کے دوران کوئی پاکستانی جان سے نہیں گیا،ادھر ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر میجر جنرل آ صف غفور نے سشما سوراج کے بیان کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آ خرکار بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سچ بول دیا۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا،امید ہے باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولیں گے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دیرآید درست آ ید۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھی سرجیکل اسٹرائیک کی وزیر اعلیٰ راجستھان

ان کا کہنا تھا کہ بھارت2طیارے گرائے جانیکی تردیدکرتارہا اور پھر پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی کیا، بھارت کے دونوں دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

بھارتی وزیر خارجہ اور بی جے پی رہنما سشما سوراج نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے جواب میں سرحد پار کی گئی بھارتی فضائیہ کی کارروائی میں کوئی پاکستانی سپاہی یا شہری شہید نہیں ہوا۔

پارٹی کی خواتین کارکنان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بالاکوٹ میںبھارت نے اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے،جب ہم نے سرحد پار یہ کارروائی کی تو ہم نے عالمی برادری کو بتایا کہ اس کارروائی کا اقدام اپنے دفاع میں کیاگیا ہے۔

(315 بار دیکھا گیا)

تبصرے