Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا میں2کروڑ 31لاکھ لڑکیاں ’’غائب‘‘ ہیں

قومی نیوز جمعه 19 اپریل 2019
دنیا میں2کروڑ 31لاکھ لڑکیاں ’’غائب‘‘ ہیں

کراچی … ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں مردوں اور خواتین کی آبادی کے درمیان تناسب میں موجودہ بگاڑ کی وجہ بھارت اور چین کی پالیسیاں ہیں۔

غیر ملکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اور بھارت میں پہلی اولاد لڑکا پیدا کرنے کے دبائو کی وجہ سے اسقاط حمل کے رجحان میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت تناسب کی بات کی جائے تو دنیا میں 23.1 ملین(2کروڑ 31لاکھ) لڑکیاں ’’غائب‘‘ ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ انہیں لڑکی ہونے والی ہے تو وہ ابارشن کرا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امن کی امریکی کوشش کو بڑا دھچکا

اتنی بڑی تعداد میں لڑکیوں کی ’’گمشدگی‘‘ میں سے 10.6 ملین کیس بھارت کے جبکہ 11.9 ملین کیسز چین کے ہیں۔ سنگاپورین ریسرچ ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ چین کی ’’ایک بچہ‘‘ پالیسی اور والدین کی پہلی اولاد لڑکا ہونے کی خواہش کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔

پانچ سال کی تحقیق میں ماہرین نے دنیا بھر سے 2002ء سے اعداد شمار جمع کرنا شروع کیے، ان میں ایسے ممالک بھی شامل ہیں جہاں اولاد میں لڑکوں کو ترجیح دی جاتی رہی ہے۔

(350 بار دیکھا گیا)

تبصرے