Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کون ہوگا ڈپٹی میئر کراچی؟ پولنگ شروع

صابر علی جمعرات 18 اپریل 2019
کون ہوگا ڈپٹی میئر کراچی؟ پولنگ شروع

کراچی…. ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کیلئے ہونے والے ضمنی الیکشن کی پولنگ آج صبح نو بجے شروع ہوگئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والے اس الیکشن میں کے ایم سی کونسل کے 300 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

ڈپٹی میئر کیلئے ایم کیوایم (پاکستان) کے امیدوار سید ارشد حسن ‘جبکہ پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی کے درمیان مقابلہ ہے

پی ٹی آئی کے امیدو ار نے ایم کیوایم (پاکستان) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے

ایم کیوایم نے مسلم لیگ(ن) سمیت جے یوآئی ‘ جماعت ‘ اسلامی ‘ اے این پی اور دیگر سے بھی رابطہ کرکے اپنے امیدوار کو ووٹ دینے کی درخواست کی

مسلم لیگ(ن) نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیاہے

یہ بھی پڑھیں : شہری سستی رہائشی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،سہیل احمد

ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کیلئے ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ سید صلاح الدین کی نگرانی میں کونسل بحالی کے ایم سی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیاہے

بلدیہ کراچی نے آج الیکشن کے سبب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے

میئر کراچی وسیم اختر نے ڈپٹی میئر کے الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیوایم (پاکستان) کے امیدوار سید ارشد حسن کی کامیابی یقینی ہے

پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوکر وزیر اعظم عمران خان کے اس اعلان کی ابتدا کردی ہے کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی آئندہ الیکشن مل کر لڑیں گے۔

(216 بار دیکھا گیا)

تبصرے