Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اورماڑہ ، بس سے اتارکر 14 مسافر قتل

قومی نیوز جمعرات 18 اپریل 2019
اورماڑہ ، بس سے اتارکر 14 مسافر قتل

اورماڑہ۔۔۔۔۔بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے بس سے مسافروں کو شناخت کے بعد اتارا اور ان پر فائرنگ کر دی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا احتجاج جاری

لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لیویز اور مقامی پولیس پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

لیویز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں اورماڑہ اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

(315 بار دیکھا گیا)

تبصرے