Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ کی خاتون مسلم رکن کو ہراساں کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک منگل 16 اپریل 2019
ٹرمپ کی خاتون مسلم رکن کو ہراساں کرنے کی کوشش

واشنگٹن… صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر امریکی مسلمان رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کی ڈیمو کریٹ مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے متنازع ٹویٹ سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

اسپیکر نینسی پلوسی سمیت متعدد کانگریس اراکین نے صدرٹرمپ کی ٹویٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسلمان رکن کانگریس کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش قرار دیا جب کہ پولیس نے بھی الہان عمر پر ممکنہ حملے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم

امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ کی امریکن اسلامک کونسل میں 11 ستمبر کے حملوں سے متعلق تقریرکا وہ حصہ شیئر کیا جس میں الہان عمر حملے کا تذکرہ کر رہی ہیں۔ امریکی صدر نے ویڈیو کو انتہائی معنی خیز کیپشن ’ ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘ کے ساتھ شیئر کیا جس سے حساسیت بڑھ گئی اور انتہا پسند امریکیوں نے مسلم رکن پارلیمنٹ کو دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ الہان عمر کانگریس کی پہلی صومالی اور افریقی نڑاد مسلم خاتون رکن ہیں جو حال ہی میں وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہوئیں، وہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کی سرگرم ناقد اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔

(132 بار دیکھا گیا)

تبصرے