Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسلمان ہونے پر فخر ہے،بھارتی نو مسلم عائشہ

ویب ڈیسک منگل 16 اپریل 2019
مسلمان ہونے پر فخر ہے،بھارتی نو مسلم عائشہ

لاہور…بھارت سے آنے والی خاتون (ٹینا)عائشہ نے کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے،میرے دو بچے ہیں اور میرا شوہر مجھ پر بہت ظلم کرتا تھا۔ میرا تعلق بھارت سے ہے اور نام ٹینا تھا۔

انہوں نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر میں مجھ پر بہت تشدد ہوتا تھا اور میرے ماں باپ کہتے تھے کہ بس سمجھوتہ کرو، جو تمھارا شوہر کہتا ہے وہ کرو، میرا شوہر شراب بھی پیتا تھا اور مار پیٹ ان کے لیے ایک معمولی بات تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے تاریخی مسجدکو نائٹ کلب میں تبدیل کردیا

ان کا کہنا تھا کہ میری 2015 میں سلیمان سے سوشل میڈیا کے ذریعے بات ہوئی اور میں نے انہیں سب کچھ بتایا تو یہ پریشان ہوگئے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جاتا ہے۔

عائشہ نے بتایا کہ سلیمان نے مجھے اسلام کے بارے میں بتایا تو مجھے معلوم ہوا کہ ہندو مذہب میں تو ایسی کوئی بات نہیں ہوتی کہ گھر میں مشورہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی خاتون مسلم رکن کو ہراساں کرنے کی کوشش

ان کا کہنا تھا کہ سلیمان نے مجھے اسلامک ویڈیوز دیں اور میں نے خود یوٹیوب پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیوز کا مشاہدہ کیا جس کے بعد مجھے ایسا محسوس ہوا کے یہ درست مذہب ہے جس میں امن ہے۔

عائشہ نے کہا کہ ریسرچ کے بعد میں نے سلیمان کو کہا کہ مجھے یہ مذہب بہت اچھا لگا اور میں اسے قبول کرنا چاہتی ہوں اور میں نے خفیہ طور پر اس مذہب کو قبول کرلیا۔

(187 بار دیکھا گیا)

تبصرے