Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی آ مد، کنسرٹ،جشن

قومی نیوز پیر 15 اپریل 2019
ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی آ مد، کنسرٹ،جشن

کراچی …آ ئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی آ مد کے موقع پر شہر میں بھرپور جشن کا اہتمام کیا گیا ، رنگارنگ کنسرٹ میں قومی ترانے کی دھن کے ساتھ ٹرافی کو کنسرٹ کیلئے پیش کیا گیا۔

کراچی میں ہونیوالے کنسرٹ میں آ ئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی نمائش کیلئے پیش کی گئی جس میں معروف گلوکار علی ظفر نے قومی ترانے کے ساتھ ٹرافی کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈپارٹمینٹل کرکٹ کی بساط لپیٹ دی گئی

کنسرٹ میں علی ظفر کے علاوہ عاطف اسلم اور سجاد علی نے بھی سروں کا جادو بکھیرا جس کو فینز نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا ، اس موقع پر آ تش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس سے قبل آ ئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی جب کراچی پہنچی تو شاپنگ مال میں ٹرافی دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا، فینز کا سیلفی سیشن عروج پر رہا۔

(448 بار دیکھا گیا)

تبصرے