Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آج صبح کراچی میں آندھی اور بارش

راﺅ عمران اشفاق پیر 15 اپریل 2019
آج صبح کراچی میں آندھی اور بارش

کراچی …. رات بھر گرد آلود ہواﺅں کے بعد آج صبح تیز آندھی کے ساتھ بارش بھی شروع ہوگئی۔

ایران میں بننے والا کم دباﺅ کراچی میں داخل ہوگیا‘ 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرد آلود ہواﺅں نے شہری نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

گورنر ہاﺅس کے مین گیٹ کے باہر اور مختلف علاقوں میں بجلی کے پول گرگئے۔ کراچی پریس کلب‘ شارع فیصل‘ نارتھ کراچی‘ ڈیفنس‘ کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں سائن بورڈز اور درخت اکھڑ گئے

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم پر سیاسی حلقے حیران

بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے پی ای سی ایچ سوسائٹی‘ محمود آباد‘ ملیر‘ شاہ فیصل‘ لانڈھی‘ کورنگی سمیت نصف سے زائد شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

آج صبح تک متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معمول پر نہیں آئی تھی۔ شہر کی عمارتیں‘ سڑکیں مٹی میں اٹ گئی تھیں‘ خراب موسم کے باعث فلائٹوں کے شیڈول بھی درہم ہوگیا تھا۔

لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-302 اور PK-304 منسوخ ہوگئی تھیں۔ سول ایوی ایشن نے تیز ہواﺅں اور حد نگاہ میں کمی کے حوالے سے وارننگ جاری کردی تھی

بھینس کالونی‘ غلام محمد گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے 18 سالہ نوجوان کاشف ہلاک ہوگیا۔ جبکہ کورنگی گلزار کالونی گلی نمبر 17 میں مکان کی دیوار گرنے سے 7 سالہ لڑکی مہک دختر فیصل ہلاک‘ 40 سالہ ارشاد‘ مبشر‘ 35 سالہ سیفل‘ 6 سالہ بانو‘ 6 سالہ علی اور عابد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ پوجا کی درخواست مسترد

ادھر ملیر ماڈل کالونی کھوسہ گوٹھ میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 افراد شفیق‘ ماریہ اور شمائل زخمی ہوگئے۔ بلدیہ میں مکان کی دیوار گرنے سے 35 سالہ ابراہیم ہلاک ہوگیا۔

آج صبح بلوچستان جانے والی آر سی ڈی ہائی وے پر بھی حد نگاہ کم ہونے کے باعث وندر میں 2 کوچوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

گڈانی میں کوچ اُلٹے سے 2 مسافر ہلاک ہوگئے۔ جبکہ آر سی ڈی ہائی وے پر 7 مقامات پر حادثے ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی اور ہوا کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مکڑی ٹریفک حادثے کی ذمے دار قرار

محکمہ موسمیات نے الرٹ کے بعد شہری اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ شہر میں چلنے والا مغربی ہواﺅں کا سسٹم اپریل میں ملک میں اثر انداز ہورہا ہے‘ یہ اپنی نوعیت کا منفرد سرگرمی ہے۔

مغربی ہواﺅں کا ایسا سسٹم موسم سرما میں آتا ہے‘ یہ ایک مضبوط سسٹم ہے‘ اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں گرد کا طوفان لانے کا باعث بن چکا ہے

اس سسٹم سے کراچی اور اندرون سندھ پر اثر انداز ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق شہر میں گرد کا طوفان داخل ہوگیا ہے‘ ہوائیں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں‘ طوفان کے بعد بارش کا بھی امکان ہے۔

(278 بار دیکھا گیا)

تبصرے