Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکسی سروس اوبر کی مالیت 100 ارب ڈالرز؟

ویب ڈیسک پیر 15 اپریل 2019
ٹیکسی سروس اوبر کی مالیت 100 ارب ڈالرز؟

کراچی … ٹیکسی سروس اور ڈلیوری کے کام میں معروف نام سمجھی جانے والی کمپنی ’’اْوبر‘’ امریکا میں سب سے بڑی سرمایہ کار کمپنی سمجھی جاتی ہے۔

پیشگوئی کی گئی ہے کہ جب یہ کمپنی نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں اپنے شیئرز فروخت کیلئے پیش کرے گی تو اس سے 10 ارب ڈالرز کی کمائی ہوگی، ریکارڈ کے مطابق یہ سب سے بڑی رقم ہے۔

10 سال قبل شروع کی جانے والی کمپنی اْوبر کی مالیت اسٹاک مارکیٹ میں آ نے کے بعد 100 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ستمبر میں کھول دیا جائے گا

تاہم، ایک اور چونکا دینے والی بات کمپنی کا خسارہ ہے جو اگرچہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم تو ہوا ہے لیکن 2018ء میں یہ تین ارب ڈالرز تک جا پہنچا تھا۔

یہی بات سب سے بڑا سوال پیدا کرتی ہے کہ کیا اوبر کو منافع ہوگا اور کیا یہ مارکیٹ میں اتنی بڑی قدر کا جواز ثابت کر سکے گی؟

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا احتجاج جاری

یہ وہ سوال ہے جو اوبر کے چیف ایگزیکٹو دارا خسرو شاہی کے سامنے آ ئندہ چند ہفتوں میں اٹھایا جا سکتا ہے کیونکہ وہ کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں آ مد سے قبل ممکنہ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے روڈ شوز میں شرکت کر رہے ہیں۔

(391 بار دیکھا گیا)

تبصرے