Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انٹر بورڈ کے امتحانات آج سے شروع

ویب ڈیسک پیر 15 اپریل 2019
انٹر بورڈ کے امتحانات آج سے شروع

کراچی … انٹر بورڈ کراچی کے آج سے امتحانات شروع ہوگئے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر امتحانات میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی‘ امتحانات میں نقل روکنا بورڈ کا کام ہے، میڈیا کا نہیں۔

چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ امتحانات میں میڈیا نقل کے واٹس اپ گروپ سامنے لایا تھاجس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ اور وزراء کو امتحانی مراکز کے دورے کرنے پڑے تھے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے پابندی کیوں لگائی، کیا کہیں نقل کی خبروں کا خوف تو نہیں۔ یوں کہا جائے کہ طلبا کوکھلی چھوٹ دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : آج سے میٹرک کے امتحانات شروع

چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کہتے ہیں کہ امتحانات میں نقل روکنا بورڈ کا کام ہے، میڈیا کا نہیں گزشتہ برس بھی میڈیا ہی نے نقل واٹس اپ گروپ کی نشاندہی کی تھی۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے اس اقدام کی والدین نے بھی سختی سے مخالفت کر دی، کہتے ہیں کمرہ امتحان میں نقل مافیا کے چہرے سب کے سامنے عیاں ہونے چاہیئں۔

(150 بار دیکھا گیا)

تبصرے