Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی جے پی نے نغمہ ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ چوری کرلیا

ویب ڈیسک پیر 15 اپریل 2019
بی جے پی نے نغمہ ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ چوری کرلیا

اسلام آباد … بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی نے پاک فوج کا نغمہ ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ نقل کر لیاہے۔

ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو دیکھی اور اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ’’ خوشی ہوئی آپ نے ہماری نقل کی ہے تاہم اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت کو بھی اپنا لیں۔

یہ بھی پڑھیں : مودی نے بھارت کی شکل بگاڑ دی ،لالو پرساد

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے آ ئی ایس پی آ ر کا نغمہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ چوری کرلیا،بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تلگانہ کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے آ ئی ایس پی آ ر کے نغمہ کی طرز چوری کرکے اپنا نغمہ ریلیز کردیا

راجہ سنگھ نے یہ نغمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیزکیا اور اسے بھارتی فوج کے نام کیا، راجہ سنگھ کو نغمہ کی طرز چوری کرنے پر پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی جانب سے ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں : بیوی ذہین ہونی چاہیے،بلاول بھٹو شادی کیلئے راضی

دوسری جانب ڈی جی آ ئی ایس پی آ ر میجر جنرل آ صف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کہا ہے مجھے خوشی ہوئی کہ آ پ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنالیں۔

(94 بار دیکھا گیا)

تبصرے