Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بیوی ذہین ہونی چاہیے،بلاول بھٹو شادی کیلئے راضی

ویب ڈیسک پیر 15 اپریل 2019
بیوی ذہین ہونی چاہیے،بلاول بھٹو شادی کیلئے راضی

کراچی …پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی کے لیے اظہارِ دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ہونے والی دلہن میں تین خصوصیات درکار ہیں۔ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لڑکی ذہین و تعلیم یافتہ ہونی چاہیے اور حسِ مزاح رکھتی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ہونے والی دلہن کی میری بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سے بننی چاہیے۔انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ناشتے میں کیا کھانا پسند کرتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ناشتے میں کافی، انڈے اور کبھی کبھار پراٹھہ کھاتا ہوں جبکہ بلاول کا پسندیدہ شہر کراچی اور پسندیدہ کھانا بریانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایمنسٹی سے کس کا کالا دھن سفید کرنا ہے‘ بلاول بھٹو

بلاول سے سوال کیا گیا کہ آ پ تینوں میں والدہ کس کو ذیادہ پسند کرتی تھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ والدہ کہتی تھیں وہ ہم سب کو برابر چاہتی ہیں اور والد بھی یہی کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدہ نے نصیحت کی تھی کہ غصے کے ردعمل سے پہلے دس تک گنتی کرنی چاہیے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے اور والدہ نے بھی اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔بلاول بھٹو سے سوال پوچھا گیا کہ وہ ایک چیز کون سی ہے جو آ پ کو عمران خان میں پسند ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اب تک اس چیز کی تلاش میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں جرائم کی شرح بڑھ گئی

بلاول سے آ خری فلم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آ خری مرتبہ ڈیوڈ ایٹن برو کی فلم پلانیٹ ارتھ ٹو دیکھی تھی۔بلاول سے کوئی شعر سنانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے پی ٹی آ ئی حکومت پر طنز کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا، ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا۔

(227 بار دیکھا گیا)

تبصرے