Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایم کیو ایم پر سیاسی حلقے حیران

صابر علی اتوار 14 اپریل 2019
ایم کیو ایم پر سیاسی حلقے حیران

کراچی… ایم کیوایم (پاکستان) کے کنوینر وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے حکومت سندھ پر چڑھائی کرنے پر سندھ کے سیا سی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیاہے‘ ان حلقوں کے مطابق ایم کیوایم (پاکستان) نے ایک روز قبل ہی وفاق کی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی جانب سے کے پی ٹی کی اسامیوں سندھ کے شہری علاقوں کے بے روز گار نوجوانوں کو نظر انداز کرنے پر وفاقی حکومت سے شکوہ کیا تھا کہ ان حلقوں کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں کے بے روز گار نوجوانوں کی حق تلفی وفاقی حکومت کی وزارت کررہی ہے‘ جس کے وزیر کا تعلق بھی کراچی سے ہے

لیکن پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر علی زیدی نے کے پی ٹی کے شائع ہونے والے نوکریوں کے اشتہار میں سندھ کے شہری علاقوںکے بے روز گار نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا اب تک کوئی نوٹس نہیں لیاہے جبکہ وفاقی حکومت کی تمام وزارتوں کے اشتہار میں سندھ دیہی اور شہری کا کوٹہ ہوتاہے‘ اس طرح سندھ کی اصل تقسیم وفاقی حکومت کے اداروں کے ان اشتہاروں سے ظاہر ہوتی ہے جس پر ایم کیوایم (پاکستان) نے اب تک کسی کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا ہے

یہ بھی پڑھیں : پانی بجلی کے بحران پر کراچی میں ہنگامے

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین ایم کیوایم(پاکستان) کو مل کر کام کرنے کی پیش کش پربھی سندھ کے سیاسی حلقوں نے سراہا ہے اور کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے بیشتر مسائل سندھ حکومت سے تعلق رکھتے ہیں‘ اگرچہ 2 وفاقی وزراء ہونے کے باوجود سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے دونوں مذکورہ وزراء مقامی لوگوں کا کوئی مسئلہ حل کرنے کا اختیار نہیں رکھتے

جبکہ ایم کیوایم (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون تو خود اپنی جماعت کے لوگوں کو دستیاب نہیں ہیں‘ خود ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما نجی‘ محفلوں میں کہتے ہیں کہ بیرسٹر فروغ نسیم ہمارے کوٹے پر نہیں ہیں۔

(344 بار دیکھا گیا)

تبصرے