Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پالتو کتے نے جان گنواکر 30افراد کو بچالیا

ویب ڈیسک اتوار 14 اپریل 2019
پالتو کتے نے جان گنواکر 30افراد کو بچالیا

کراچی …اکثر سنتے ہیں کہ کتا انسان کا بہترین دوست اور وفادار جانور ہے، یہ بات بھارت میں پیش آ نے والے واقعے نے ایک بار پھر درست ثابت کردی، جہاں ایک پالتو کتے نے اپنی جان گنواکر 30 سے زائد افراد کی جان بچالی۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست اْترپردیش کی عمارت میں خوفناک آ گ بھڑک اٹھی، جس کے تہہ خانے اور پہلی منزل پر فرنیچر کا کارخانہ، دوسری منزل پر الیکٹرانکس کا شوروم جبکہ تیسری منزل پر لوگ رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مکڑی ٹریفک حادثے کی ذمے دار قرار

عینی شاہدین کے مطابق آ گ لگنے کے بعد کتے نے بھونک بھونک کر لوگوں کو نیند سے جگایا اور سب کو عمارت سے باہر نکال دیا، لیکن اسی دوران دھماکا ہوا اور کتا اْس کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلا گیا، یوں اْس نے اپنی جان گنواکر 30انسانی جانیں بچالیں۔

حکام نے آ گ لگنے کی وجہ عمارت کے نچلے حصے میں شارٹ سرکٹ بتائی ہے، وہاں گیس سلنڈر ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا اور چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

(69 بار دیکھا گیا)

تبصرے