Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مکڑی ٹریفک حادثے کی ذمے دار قرار

ویب ڈیسک هفته 13 اپریل 2019
مکڑی ٹریفک حادثے کی ذمے دار قرار

نیو یارک میں ایک مکڑی کو ٹریفک حادثے کا ذمے دار قرار دینے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔

نیو یارک پولیس کے مطابق انہیں وائر لیس پر ایک گاڑی کے بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرانے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق جب موقع پر پہنچے تو خاتون ڈرائیور نے گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ بتائی کہ ان کی گاڑی میں مکڑی گھس آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سرحد پر روتی بچی کی تصویر نے سب کچھ بدل دیا

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی میں مکڑی کو اتنا قریب دیکھ کر وہ حواس باختہ ہو گئی تھیں، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور خاتون کو زخم بھی آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانا سب کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن نئے ڈرائیوروں کو اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا سیکھنا چاہیے۔

(153 بار دیکھا گیا)

تبصرے