Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پانی بجلی کے بحران پر کراچی میں ہنگامے

راؤ عمران اشفاق هفته 13 اپریل 2019
پانی بجلی کے بحران پر کراچی میں ہنگامے

کراچی … شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی اور پانی کا بحران سنگین ہوگیا۔پاک کالونی‘ اورنگی ٹائون‘ سرجانی‘ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر مشتعل شہریوں کی ہنگامہ آرائی‘ پاک کالونی میں شہریوں نے واٹر بورڈ کا علامتی جنازہ نکالا‘ ایم ڈی کے پتلے نذر آتش کردیئے‘ ہنگامے کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی 12 سے 16 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بجلی کے طویل تعطل پر گلشن اقبال‘ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے احتجاج کرکے ٹریفک معطل کردیا۔

ادھر پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب پانی کی قلت کے خلاف مکینوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئے۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھیں‘ خواتین ’’پانی اوربجلی دو،ورنہ کرسی چھوڑو‘‘ کے نعرے لگارہی تھیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے واٹر بورڈ کا علامتی جنازہ نکالا اور ایم ڈی واٹر بورڈ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی منصوبوں کو مکمل کیا جائے‘عمران خان

مظاہرے کے شرکاء نے بتایا کہ علاقے کا پانی بند کرکے کچی آبادی کو دیا جارہا ہے۔ پاک کالونی کربلا بنا ہوا ہے‘ واٹر ٹینکر 6 سے 10 ہزار روپے کا فروخت ہورہا ہے‘ مہنگا پانی نہیں خرید سکتے‘ علاقے کی مساجد میں بھی پانی نہیں ہے‘ جمعہ کے روز بھی شہری غسل نہیں کرسکے۔ 2 گھنٹے احتجاج کے باعث منگھوپیر روڈ‘ گارڈن‘ سائٹ‘ گلبہار کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔ ادھر اورنگی ٹائون میں بجلی کے تعطل پر اور سرجانی میں پانی کی قلت کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا۔ جبکہ شاہ فیصل کالونی‘ کورنگی‘ لانڈھی‘ محمود آباد کے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

(182 بار دیکھا گیا)

تبصرے