Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بابری مسجد کی جگہ پوجا کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک هفته 13 اپریل 2019
بابری مسجد کی جگہ پوجا کی درخواست مسترد

نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رام مندر میں عبادت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ملک میں امن نہیں رہنے دو گے

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے جمعے کو سابق نیشنل جنرل سیکریٹری آف رام جنم بھومی مندر نرمن نیاس کی درخواست کو مسترد کیا اور کہا کہ کیا ملک میں امن نہیں رہنے دو گے،کوئی بھی ہمیشہ چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابری مسجد تنازع پرثالثی،بی جے پی کے منہ پرطمانچہ

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ایودھیا میں 67.7 ایکڑ رقبے کی رام مندر زمین پر عبادت کی اجازت کیلئے درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

جسٹس گوگوئی نے بھارت کے انتہائی حساس معاملے پر اپنے فیصلے میں کہا کہ ثالثی کی جائے گی اور ہمیں اس کیلئے کوئی قانونی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔

(154 بار دیکھا گیا)

تبصرے