Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر اعظم نے کہا پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے، اسد عمر

ویب ڈیسک هفته 13 اپریل 2019
وزیر اعظم نے کہا پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے، اسد عمر

واشنگٹن…. وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ استعفے کی باتیں غلط ہیں، استعفیٰ دیا نہ کہیں جارہاہوں، آئی ایم ایف کیساتھ اصولی اتفاق ہوگیا،آئی ایم سے پروگرام بہت جلد شروع ہوگا

پروگرام معیشت کو بہتری کی طرف لے جا سکے گا،آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں اور اگلا کام بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کا کرنا ہے، ہم پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن اگلے چند ہفتوں میں پاکستان آئے گا اور حکومت کے ساتھ تکنیکی تفصیلات طے کی جائیں گے، کچھ لوگوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور ہوئے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا پڑا تھا

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف کو اقتدار سے محرومی کا درد ہے، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ قرضے کا معاملہ اتنا بڑا نہیں جتنا مغربی میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ، استعفے کی باتیں غلط ہیں، کہیں نہیں جا رہا،وزیراعظم کے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کیجاتی ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے

صحافی نے ان کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اس کا جواب شعر بڑھ کردیا، ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت عوام کو بھوکا مار دے گی‘ خورشید شاہ

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں تاہم میں کہیں نہیں جارہا، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خطرناک حد تک ادائیگیوں کے توازن کا بحران تھا جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات لیے اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات پہلے ہی لیے جا چکے ہیں

ہم نے آپشنز پیدا کیے تھے اس لیے فوری طور پر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کیا، معیشت میں ایسے اقدامات لینے پڑتے ہیں۔

(81 بار دیکھا گیا)

تبصرے