Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سعودی فرمانروا نے میلانیا کا ہاتھ 3بار چوما،ٹرمپ

قومی نیوز جمعه 12 اپریل 2019
سعودی فرمانروا نے میلانیا کا ہاتھ 3بار چوما،ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ان کے دورہ سعودیہ کے دوران میلانیا ٹرمپ کا ہاتھ تھام کر اس پر 3بار بوسہ دیا۔

ٹرمپ نے یہ دعویٰ گزشتہ سال کے آخر میں ٹرمپ ہوٹل میں ہونیوالی ایک تقریب کے دوران کیا۔ جس میں ریپبلکن نمائندگان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ماہرین ’بلیک ہول‘ کی تصویر لینے میں کامیاب

امریکی صدر نے ریپبلکن اراکین اور ڈونرز کے سامنے مئی 2017 میں سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنی اہلیہ کا ایک واقعہ بیان کیا جو اس سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میں اپنے طیارے سے اترا، میں نے سعودی فرمانروا سے ہاتھ ملایا، مگر ان کی تعظیم میں جھکا نہیں، اس کے بعد میلانیا نے ہاتھ آگے بڑھایا شاہ سلمان نے میلانیا کا ہاتھ تھام لیا اور 3 بار چوم لیا

یہ بھی پڑھیں : حملہ جھوٹا،بھارتی صحافیوں نے بھی حقیقت جان لی

امریکی صدر کے اس دورے کی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں اور ان میں کہیں بھی یہ نظر نہیں آتا کہ شاہ سلمان نے امریکی خاتون اول کے ہاتھ کو بوسہ دیا دونوں نے ہاتھ ملایا اور بس۔

نیوز ویک کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر وائٹ ہائوس حکام نے اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔

جریدے کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ اور سعودی فرمانروا کا یہ واقعہ مذاق کے طور پر بیان کیا یا وہ سنجیدہ تھے

امریکی صدر اکثر لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے واقعات بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ حقائق کے حوالے سے بھی لاپروائی کرجاتے ہیں۔

(331 بار دیکھا گیا)

تبصرے