Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دعا کریں ورلڈکپ ٹرافی جیت کر لائیں،سرفراز

ویب ڈیسک جمعه 12 اپریل 2019
دعا کریں ورلڈکپ ٹرافی جیت کر لائیں،سرفراز

کراچی … پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹرافی دوبارہ پاکستان آ نا خوش آ ئند ہے۔ دعا کریں جولائی میں ٹرافی جیت کر پاکستان لائیں۔

آ ئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں نمائش کے لیے جمعرات کو اسلام آ باد پہنچی، کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ دبئی سے اسلام آ باد پہنچے ہیں۔

ٹرافی 13 اپریل کو لاہور اور اتوار 14 اپریل کو کراچی لے جایا جائے گا۔ سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ 10 سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر شکوک و شبہات برقرار

14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا جس میں کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آ غاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(132 بار دیکھا گیا)

تبصرے