Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالات مودی کیلئے پھندابن گئے

ویب ڈیسک جمعه 12 اپریل 2019
ڈوزیئر پر پاکستان کے سوالات مودی کیلئے پھندابن گئے

لاہور … پلوامہ حملہ پر پاکستان کو الزام دینے اور پاکستان کو بھیجے گئے بھارتی ڈوزیئر کے جواب میں پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے سوالات نریندر مودی کیلئے پھندابن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی اپنے ہی جال میں خود پھنس گیا ، الیکشن جیتنے کیلئے پلوامہ میں اپنے ہی فوجیوں پر حملہ کروا کر پاکستان پر الزام لگا نے کی سازش اسکے اپنے گلے پڑ گئی ہے۔

نریندر مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جیش محمد کے مبینہ ترجمان سے متعلق جو الزام لگایا تھا اور جس ٹوئٹر اکائونٹ سے اسکا بیان جاری کیا گیا تھا اس کے حوالے سے بھارت کچھ بتا سکا نہ ثبوت پیش کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کورافیل ملے نہیں‘ پاکستانی پائلٹس نے اڑانا بھی سیکھ لئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ ڈرامہ رچانے والی بھارتی خفیہ ایجنسی نے جو جعلی اکائونٹ فوری طور پر ظاہر کیا اس میں بہت سی ایسی پرانی ٹویٹس ہیں جن کا دو ر دور تک کسی بھی تنظیم سے تعلق نظر نہیں آ تا جبکہ اس میں جو موبائل نمبر دیا گیا، وہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے استعمال میں رہا ہے۔

نریندر مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی کی تمام تدابیر الٹی ہونے اور انکے جھوٹ بے نقاب ہونے پر پاکستان کیخلاف پلوامہ طرز کا نیا ڈرامہ رچانے کی سازش کی جا رہی تھی تاہم پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے اس کو وقت پر بے نقاب کرنے کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کے بجائے بھارت کی تین ریاستوں پنجاب، ہریانہ ، اور دہلی جہاں پر مودی کی جماعت کی پوزیشن کمزور ہے میں عوامی اجتماعات اور فورسز پر حملے کروا کے یہ تاثر دیا جائیگا کہ یہ پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے دہشتگردوں نے کئے ہیں۔

(73 بار دیکھا گیا)

تبصرے