Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کورافیل ملے نہیں‘ پاکستانی پائلٹس نے اڑانا بھی سیکھ لئے

قومی نیوز جمعه 12 اپریل 2019
بھارت کورافیل ملے نہیں‘ پاکستانی پائلٹس نے اڑانا بھی سیکھ لئے

اسلام آباد۔۔۔رافیل طیارے ابھی بھارتی فضائیہ کے پاس نہ آئے مگر پاکستانی پائلٹس نے رافیل اڑانا بھی سیکھ لئے۔ فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے قطرایئرفورس میں شامل پاکستانی شاہین اڑائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے قطر کو رافیل طیارے ہینڈ اوور کر دئیے اور جن پائلٹس کو فرانس نے ٹریننگ دی وہ پاکستانی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی فرمانروا نے میلانیا کا ہاتھ 3بار چوما،ٹرمپ

قطر ائیرفورس میں شامل پاکستانی شاہینوں نے رافیل طیارے اڑانے کا یہ ہنر نومبر 2017 میں فرانس میں سیکھا جس کے بعد رواں سال فروری میں قطر ائیرفورس کو باقاعدہ جدید ہتھیاروں سے لیس رافیل طیارے دیدئیے گئے۔

پاکستانی شاہینوں کے رافیل اڑانے کی خبر منظرعام پر آتے ہی بھارت میں کھلبلی مچ گئی

پاکستانی پائلٹس نے رافیل طیارے اڑانا کیسے سیکھ لیے ؟بھارتی حکام نے کمپنی سے فوری جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : حملہ جھوٹا،بھارتی صحافیوں نے بھی حقیقت جان لی

فرانسیسی کمپنی کے مطابق انہیں نہیں معلوم کہ پاکستانی پائلٹس کو کب ٹریننگ دی گئی۔ بھارت میں کمپنی حکام نے مسلسل سوالوں سے جان چھڑا لی۔

ادھر سابق بھارتی پائلٹ انشومن مینکار نے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی اورکہاکہ رافیل طیاروں کی خوبیاں، خامیاں، ہتھیار اور اسے جیم کرنے جیسی تکنیکی صلاحیتوں سے متعلق پاکستانی پائلٹس کو بھارت سے پہلے ہی معلوم ہو گیا۔ پاکستانی پائلٹس کا یہ ہنر بھارت کیلئے سردرد ثابت ہو سکتا ہے۔

(345 بار دیکھا گیا)

تبصرے