Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نوازشریف کو اقتدار سے محرومی کا درد ہے، فواد چودھری

ویب ڈیسک جمعه 12 اپریل 2019
نوازشریف کو اقتدار سے محرومی کا درد ہے، فواد چودھری

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار اور باہر آتے ہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں، بڑے میاں صاحب کا لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی انجائنا کا درد بھی ختم ہوگیا، یہ اقتدار سے محرومی کا انجانا درد ہے ،شریف فیملی کی سیاست پاکستان میں، اولاد اور مال باہر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عام قیدی کو ایک سے دوسری بیرک جانے کی اجازت نہیں اور یہ لندن کی سیریں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں،دعا ہے کہ وہ لندن میں بیمار نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمن آ کسیجن لے کر پہنچ گئے‘فواد چوہدری

انہوں نے کہا کرپشن کے نشے کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہوں تو ان کا بدن ٹوٹنے لگتا ہے۔علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا ،اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پٹرول ، گاڑی چلنے کی نہیں،مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں کوئی جان ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں لوگوں کو جیلوں میں رکھنے کا شوق نہیں ، یہ پاکستان کا پیسہ واپس کریں اور جہاں چاہیں جائیں،اپوزیشن کہتی ہے کہ ان کے تمام کیسز کو چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے جس طرح ویزہ پالیسی میں تبدیلی کی، اس کے نتیجہ میں بہت بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نئے کیسز

فواد چودھری نے ا یک ٹویٹ میں برطانیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سا نحہ جلیا نو الہ باغ اور بنگال میں قحط پر پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے معافی مانگے اور ملکہ برطانیہ کے تاج میں لگا کو ہ نو ر ہیرا واپس کر ے۔

(129 بار دیکھا گیا)

تبصرے