Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر شکوک و شبہات برقرار

ویب ڈیسک جمعه 12 اپریل 2019
ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر شکوک و شبہات برقرار

لاہور…پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشمکش کی وجہ سے عالمی کپ میں دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے پر شکوک و شبہات بدستور برقرار ہیں،چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول کے مطابق ہونے کی امید ہے ،انکا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کی جانب سے مخالفت کا نہیں کہہ سکتے البتہ وہ کسی ملک کے خلاف کہیں بھی کھیلنے کو تیار ہیں،کھیلوں میں سیاست کاقطعی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ2019میں 16جون کو مانچسٹر میں شیڈول مقابلہ آئی سی سی کے خیال میں پلان کے مطابق ہی ہوگا لیکن دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشمکش میں اضافہ اسکے برعکس تصویر سامنے لا رہاہے اور پاکستان کیخلاف باہمی مقابلوں سے انکاری بھارت میں یہ بات تیزی سے زور پکڑ رہی ہے کہ عالمی کپ میچ کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ اسکی جانب سے یہ مہم جوئی ناکامی کا شکار ہو چکی ہے کہ آئی سی سی پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کردے یا اپنے رکن ممالک کو پاکستان کیخلاف کھیلنے سے روک دے۔

یہ بھی پڑھیں :

عام حالات میں کھیلوں کو دو ممالک کے درمیان اضطراب کے خاتمے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بھارت کی جانب سے انوکھے رویہ نے یہ دروازہ بھی بند کردیا ہے اور دنیا بھر میں دلچسپی کے حامل سمجھے جانے والے میچوں کی بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی کپ میں بھی دونوں ممالک آمنے سامنے نہیں آ سکیں گے۔

(129 بار دیکھا گیا)

تبصرے