Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بندروں میں انسانی دماغ کے خلیے شامل

ویب ڈیسک جمعه 12 اپریل 2019
بندروں میں انسانی دماغ کے خلیے شامل

کراچی … چین میں ماہرین نے بندروں کے دماغ میں انسانی دماغ کے خلیے شامل کر دیے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ اس کے حیران کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی ذہانت ارتقا کی اہم ترین ایجاد ہے اور یہ ایک ایسے عمل کا حصہ ہے جو لاکھوں سال قبل شروع ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ انسان کا دماغ وسیع پیمانے پر سوچنے سمجھنے اور نئی صلاحیتیں حاصل کرنے کے قابل ہو پایا۔

یہ بھی پڑھیں :

اب اسی ارتقائی عمل کو سمجھنے کیلئے جنوبی چین میں سائنسدانوں نے بندروں میں انسانی دماغ کے خلیے شامل کر دیے ہیں۔ کونمنگ انسٹی ٹیوٹ آ ف زولوجی کے سینئر سائنسدان بِنگ سوْ کا کہنا تھا کہ بندروں کے ٹرانس جینک ماڈل کے ذریعے یہ انسانی عقل و شعور کو سمجھنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

(122 بار دیکھا گیا)

تبصرے