Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت عوام کو بھوکا مار دے گی‘ خورشید شاہ

قومی نیوز جمعه 12 اپریل 2019
حکومت عوام کو بھوکا مار دے گی‘ خورشید شاہ

سکھر/اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر ڈیڑھ سو روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور اسد عمر عوام کو مزید بوجھ تلے دبانے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط منظور کررہے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ ڈالر150روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سے چھپایا جا رہاہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔

دریں اثنامہنگائی کے ستائے عوام پرایک اوربوجھ ڈالنے کی تیاری ہونے لگی، پیٹرول ،بجلی کے بعد اب گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے ، اوگرا نے گیس قیمتیں بڑھانے کے لئے تیاری شروع کر دی۔ سوئی سدرن کی درخواست پر گیس 108روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کی درخواست پر گیس 111روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ، اوگرا نے سوئی سدرن کی درخواست پر کراچی میں سماعت مکمل کر لی،عوام کی جیبوں سے 250 ارب روپے سے زائداضافی نکالے جائیں گے ، آئی ایم ایف نے پرگروام کے حصول کیلئے گیس نرخوں میں اضافے کی بنیادی شرط عائد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کورافیل ملے نہیں‘ پاکستانی پائلٹس نے اڑانا بھی سیکھ لئے

دوسری طرف پٹرول مہنگا کرنے کے اثرات بھی سامنے آنے لگے ہیں اور ڈبل روٹی اور بن بنانے والی کمپنیوں نے بیکری آئٹمز مہنگے کردیئے ہیں جس کے بعد بن کباب اور برگرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں وزیرخزانہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے پروگرام جلد شروع ہوگا جب کہ پروگرام سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔

وزیرخزانہ اسد عمرنے امریکا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانے پرمجبورہوئے ، پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی حکومتوں کوبھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا، پروگرام جلد شروع ہوگا جب کہ آئی ایم ایف کا مشن اگلے چند روزمیں پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے ساتھ تکنیکی تفصیلات طے کی جائیں گی، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے بنیادی تبدیلیاں کی جاچکی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جلد مکمل ہوجائے گا جب کہ پروگرام سے پاکستانی معیشیت میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق دا ؤد نے لاہور میں ٹیکسٹائل نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں شک نہیںکہ مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ مارچ میں برآمدات کم ہوئی ہیں ‘ وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں ‘آئندہ دو سال میں برآمدات بڑھ جائیں گی‘اس کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی ‘ایشین ٹائیگر بننے کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے ‘ قوم تھوڑا صبر کرے‘ آئندہ 6 ماہ میں مزید بہتری آئیگی ہے‘ کوشش ہے سپلائی چین بہترہوجائے‘ پاکستان آگے بڑھے گا اور مشکلات جلد دور ہوجائیں گی

یہ بھی پڑھیں : آج صبح کوئٹہ میں دھماکہ 16 افراد جاں بحق

جبکہ وزیر مملکت برائے ریونیوحماد اظہر کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ مہنگائی میں ضرور اضافہ ہوا ہے اور ہمیں احساس بھی ہے لیکن مہنگائی کی یہ شرح اب بھی ان کے دور سے کم ہے‘ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیااسے ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے‘ن لیگ دورمیں کونسی دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی تھیں‘ آصف زرداری ، اومنی اور حمزہشہبازکے کیس میں زیادہ فرق نہیں‘یہ جتنا مرضی چیخ لیں این آراو نہیں ملے گا‘اگلے ڈیڑھ سال معیشت پر مزید بھاری گز ریں گے۔

(248 بار دیکھا گیا)

تبصرے