Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آج صبح کوئٹہ میں دھماکہ 16 افراد جاں بحق

قومی نیوز جمعه 12 اپریل 2019
آج صبح کوئٹہ میں دھماکہ 16 افراد جاں بحق

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ‘ ابتدائی طور پر 11 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں‘ امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایفی ڈرین کیس:حنیف عباسی کی سزا معطل ، رہائی کا حکم

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ایف سی اہلکار اور 7 ہزاری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مزدور آلو کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا، ماہرین کی ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی کہ آلو کی بوری میں رکھا گیا مواد ریمورٹ کنٹرول تھا یا دیسی ساختہ۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کورافیل ملے نہیں‘ پاکستانی پائلٹس نے اڑانا بھی سیکھ لئے

جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچنگ شروع کردی گئی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہزار گنجی دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

(279 بار دیکھا گیا)

تبصرے