Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا

ویب ڈیسک جمعرات 11 اپریل 2019
مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا

کراچی… ایک شخص کی شرارت پر شہر میں تازہ دودھ مہنگا کرنے کی افواہیں گردش کرنے سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،جبکہ خوردہ فروش یونین کے صدر نثار گدی نے کہا ہے کہ جس شخص نے دودھ کی قیمت میں اضافے کی شرارت کی ہے حکومت اور انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی کرے،دودھ 94 روپے فی لٹر ہی فروخت ہوگا

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے دودھ کی قیمت میں اضافے کی افواہ پھیلانے اور دودھ مہنگا بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کسی فرد واحد کو دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں : دودھ کی قیمت راتوں رات بڑھ گئی،23 روپے فی لیٹر اضافہ

حکومت کی رٹ کو کمزور کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے اور دودھ مہنگا بیچنے والے دکانداروں کو گرفتار کیا جارہا ہے، کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ شہری زائد قیمت ادا نہ کریں، دودھ مہنگا بیچنے والے دودھ فروشوں کی شکایت انتظامیہ سے کریں،دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لٹر ہے جو عدالتی حکم پر منظور کی گئی تھی

دودھ مہنگا کرنیوالے دکانداروں کیخلاف شہر بھر میں کارروائی شروع کردی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں، اور اس صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مہنگائی کا طوفان ہر شعبے میں ہے

یہ بھی پڑھیں : عالمی بینک نے مزید مہنگائی ہونے کی خبر سنادی

دودھ فروشوں سے مشاورت کریں گے لیکن اس طرح قیمت میں اضافے کی قانون اجازت نہیں دیتا جن لوگوں نے انفرادی طور پر قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی

دودھ کی خوردہ فروش یونین کے صدر حاجی نثار گدی نے دودھ کی قیمت میں اضافے کی شرارت کرنیوالے شخص کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔

(356 بار دیکھا گیا)

تبصرے