Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فلم شیر دل نے بازی مار لی

وسیم خان بدھ 10 اپریل 2019
فلم شیر دل نے بازی مار لی

کراچی… پاکستانی فلم شیر دل نے نمائش کے دوسرے ہفتے 10 کروڑ کا ٹارگٹ پورا کرلیا ہے‘ اس سال ریلیز ہونے والی تمام فلموں میں شیر دل نے بازی مارلی ‘ بزنس کے اعتبار سے اب تک ریلیز ہونے والی 2019 ء کی تمام فلموں میں شیر دل کا پہلا نمبر ہے ‘ مذکورہ فلم نمائش کے دوسرے ہفتے میں 10 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی

یہ بھی پڑھیں : میرا آئٹم سانگ لوگ پچاس سال تک یاد رکھیں گے،میرا

واضح رہے کہ اس کے مقابلے پر دوسری پاکستانی فلم لال کبوتر بھی ریلیزکی گئی تھی‘ تاہم وہ شیر دل کا مقابلہ نہ کرسکی‘ معیاری فلم ہونے کے باوجود اس فلم نے نمائش کے دوسرے ہفتے میں 3 کروڑ کا بزنس کیا ہے‘ پروجیکٹ غازی کا بزنس بھی ان دونوں فلموں کے مقابلے میں خاصہ کم ہے

مذکورہ فلم نمائش کے پہلے ہفتے میں ایک کروڑ کا ہدف بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ‘ تاہم فلم کی نمائش سینماگھروں میں جاری ہے ۔

(614 بار دیکھا گیا)

تبصرے