Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دودھ کی قیمت راتوں رات بڑھ گئی،23 روپے فی لیٹر اضافہ

قومی نیوز بدھ 10 اپریل 2019
دودھ کی قیمت راتوں رات بڑھ گئی،23 روپے فی لیٹر اضافہ

کراچی۔۔۔۔۔کراچی میں دودھ کی قیمت میں اچانک 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، ڈیری فارمرز کا مڈل مین کو فی لیٹر دودھ 108 روپے میں بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اضافی قیمت پر عمل بھی شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نجی اسکول تومحکمہ ٹیکس سے بھی آگے نکل گئے

کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں جاری ہیں ابھی ایک سال پہلے ہی دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ اٹھا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت 85 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی تجویز

گزشتہ سال کے اپریل میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 94 روپے فی لیٹر کی گئی تھی، تاہم صرف ایک سال بعد ہی ڈیری فارمرز نے ایک بار پھر اندھیر مچاتے ہوئے 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔

عوام نے یہ اضافہ بری طرح مسترد کردیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ من مانا اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(245 بار دیکھا گیا)

تبصرے