Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیب جیسے اختیارات دو،ایف آئی اے کا مطالبہ

قومی نیوز بدھ 10 اپریل 2019
نیب جیسے اختیارات دو،ایف آئی اے کا مطالبہ

اسلام آ باد…وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے اختیارات مانگ لیے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمیں راجہ خرم نواز کی سربراہی میں ہوا جس میں ایف آ ئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بشارت محمود نے ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آ ئی اے کا کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں بہت خامیاں ہیں جس وجہ سے نتائج نہیں مل پاتے اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترامیم ضروری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آ ئی اے کو ریکارڈ بروقت نہیں ملتا جس کے باعث تحقیقات التوا میں پڑجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ووٹرز کی تعداد پونے گیارہ کروڑ ہوگئی

ایف آ ئی اے کو بینک سے ریکارڈ درکار ہوتا ہے تو اس کے سیشن جج سے اجازت لینی ضروری ہے جسے حاصل کرنے میں کئی ماہ بھی لگ جاتے ہیں اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے سیشن جج ریکارڈ تک رسائی کی اجازت نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو کسی بھی ادارے سے ریکارڈ حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔لہٰذا ایف آ ئی اے کو بھی سرکاری ریکارڈ تک رسائی کا وہی اختیار ملنا چاہئے جو نیب کے پاس ہے۔

(237 بار دیکھا گیا)

تبصرے