Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک منگل 09 اپریل 2019
سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد… سرکاری ملازمین کی پنشن ختم جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنشن ختم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی پالیسی زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس شرح کیساتھ رشوت میں بھی اضافہ ہوگیا‘ آئی ایم ایف

حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول سروس ریفارمز لانے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

(277 بار دیکھا گیا)

تبصرے