Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے انگوٹھا لگانا ہوگا

قومی نیوز منگل 09 اپریل 2019
ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے انگوٹھا لگانا ہوگا

لاہور۔۔۔ حکومت نے ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرنے کیلئے فوری طور پر متعلقہ اداروں نادرا، اسٹیٹ بنک اور ایکسچینج کمپنیوں کو سسٹم بنانے کی ہدایت کر دی

کرنسی خریدنے، فروخت کرنے والے ہر فرد کو موقع پر انگوٹھے لگانا، دستخط کرنا اور شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 22 کار شوروم سیل،آج کار وبار احتجاجاً بند

فیصلہ گزشتہ روز اسلام آ باد میں کرنسی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ علائوالدین، سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ کے نمائندوں کے اجلاس جس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر نے کی، میں کیا گیا۔

شیخ علائو الدین کی تجویز پر وزیر خزانہ نے ایکسچینج کمپنیوں کو بائیو میٹرک سسٹم تک رسائی دینے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ غیر ملکی کرنسی کے لین دین کو ڈاکومینڈٹ کیا جا سکے۔

اس تجویز پر بھی غور کیا گیا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کی10ہزار ڈالر ساتھ لے جانے کی موجودہ سہولت کو کم کر کے 3ہزار ڈالر کر دیا جائے۔اس سلسلہ میں وزارت قانون سے موقف لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

(109 بار دیکھا گیا)

تبصرے