Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی اداکار کی انجلینا جولی کے ساتھ انٹری

ویب ڈیسک پیر 08 اپریل 2019
پاکستانی اداکار کی انجلینا جولی کے ساتھ انٹری

لاس اینجلس…پاکستانی نڑاد امریکی اداکار و کامیڈین کمیل ننجیانی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ مشہور مارول کامکس سیریز میں دھماکے دار انٹری دیں گے۔

مشہور زمانہ مارول کامک سیریز کے نئے ایڈیشن کو منفرد بنانے کے لیے اس بار ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سپر ہیرو ’سرسی‘ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ اْن کے مد مقابل اس سیریز کے نئے ایڈیشن میں سلیکون ویلی اور ’ٹوائے لائٹ زون ریبوٹ‘ جیسی سیریز میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے پاکستانی نڑاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی پہلی بار سپر ہیرو کے طور پر شامل ہوں گے تاہم ان کا کردار ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت، تاج محل کے اندر پاکستان زندہ باد کے نعرے

مارول سیریز کے نئے ایڈیشن کی کہانی 1976 میں جاری ہونے والی کامک سیریز کی کہانی پر مشتمل ہے جسے نامور ہدایت کار چلوئے چاؤ ڈائریکٹ کر رہے ہیں جب کہ مارول کے اسٹوڈیو چیف کیون فیج پروڈیوسرشپ کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ کمیل ننجیانی نے 2010میں فلم ’لائف ایز وی نو اٹ‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن اْن کو اصل پہچان ’سلیکون ویلی‘ کے نام سے ریلیز ہونے والی مشہور سیریز سے ملی۔ وہ اب بھی کئی فلموں میں اداکار کے ساتھ ساتھ مصنف کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

(158 بار دیکھا گیا)

تبصرے