Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت میں مسلمانوں کی دکانوں پر حملے

قومی نیوز پیر 08 اپریل 2019
بھارت میں مسلمانوں کی دکانوں پر حملے

نئی دہلی … بھارتی شہر گڑگاں میں ہندوسینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر حملہ، ڈھائی سو افراد کا کاروبار بند کرا دیا، علاقے میں شدید کشیدگی کے باوجود انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم عروج پر پہنچ گیا، نئی دہلی کے قریب شہر گڑگاں میں ہندو سینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں زبردستی بند کرا دیں، انتہا پسندوں کے سامنے انتظامیہ بے بس نظر آئی، تنظیم کے لیڈر نے ڈھٹائی سے اپنی کارروائی کو تسلیم بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ ہفتے نئے بھارتی حملے کا خطرہ فورسز ہائی الرٹ

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے 250 سے زیادہ دکانیں بند کرائیں۔ تنظیم کے لیڈر کا کہنا ہے کہ ایسا وہ ہر سال ہندو میلے نورتی کے موقع پر کرتے ہیں۔

اس موقع پر بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔

(399 بار دیکھا گیا)

تبصرے