Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

خان صاحب نئے انکل الطاف ہیں،بلاول بھٹو

قومی نیوز اتوار 07 اپریل 2019
خان صاحب نئے انکل الطاف ہیں،بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کی حکومت بنی تو نیب کو پہلا حکم تھا کہ سب کو گرفتار کیا جائے، جیل کے اندر ہوں یا باہر ان کی سیاسی زندگی مشکل کر کے رکھیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خان صاحب ایک نئے انکل الطاف ہیں کیونکہ دونوں کے طریقے ایک ہی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو غیرجمہوری اقدام لینا ہے تو لے لیں، انجام مشرف جیساہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاعی تجزیہ کارکیلئے ISPR سے اجازت لازمی قرار

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں، اگر عوام کے حقوق چھینے جائیں گے تو پیپلز پارٹی اس بات کی اجازت نہیں دے گی۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے ڈرامے بازی نہیں کی بلکہ ادارے کھڑے کیے ہیں، پاکستان کے عوام کے لیے علاج کی مفت سہولت لائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا آ ٹیزم سینٹر کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹرمیں بچوں کی مہارتوں کے لیے بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سینٹر میں موجود بچے ہرطبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کو سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمن پہنچا سکتے ہیں،شیخ رشید

چیئرمین پی پی نے کہا کہ آ ٹیزم کاعلاج بے حد مہنگا ہے اور عام آ دمی کی پہنچ سے دور ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مفت علاج پہنچانا حکومت کا کام ہوتا ہے، آ ئندہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آ ٹیزم سینٹر کھولیں گے۔

(333 بار دیکھا گیا)

تبصرے