Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت کو سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمن پہنچا سکتے ہیں،شیخ رشید

قومی نیوز هفته 06 اپریل 2019
حکومت کو سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمن پہنچا سکتے ہیں،شیخ رشید

لاہور۔۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو سب سے زیادہ نقصان مولانا فضل الرحمن پہنچا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی مدت ضرور پوری کریں گے،جو لوگ“ آصف زرداری ،فریال تالپور اور نواز شریف سے ڈیل کروا رہے ہیں

ان کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپور لوٹی ہوئی رقم واپس دینے کو تیار ہیں ،نواز شریف نہیں،اسحاق ڈار بکواس کر رہا تھا کہ میں ڈالر نیچا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو نہیں بن سکتا،غنویٰ بھٹو

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہمت ہار چکا ہے، وہ چاہتا ہے مجھ سے کچھ بھی کرلولیکن لندن جانے دو، نواز شریف لندن جانا چاہتا ہے

شہباز شریف اس وقت عمران خان کی حکومت کے قریب ہے، شہباز شریف کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں اسی مہینے پتا چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بکواس کر رہا تھا کہ میں ڈالر نیچا کروں گا،میرا دل کرتا ہے اسحاق ڈار کے منہ پر چانٹا ماروں،میں ہوتا تو ان کرائیسز میں حکومت ہی نہ لیتا

عمران خان نے حکومت لے کر غلطی کی،ڈیفالٹ ہو جائو یا آئی ایم ایف کے پاس جائو، آئی ایم ایف کے پاس دیر سے جانا حکومت کی غلط اسٹریٹیجی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے ریلوے میں اربوں کی کمیشنیں کھائیں،لوٹ کے کھا گئے سارا مال،نواز شریف اور زرداری چور،جمہوریت میں احتساب ممکن نہیں

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مارکیٹ سے غائب‘ 148 میں بھی دستیاب نہیں

سعودی عرب کی طرح جلاد کھڑے ہونے چاہیئں، ایک ایسا بندہ آئے جو انہیں ٹکٹکی پر لٹکا دے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے بلاول کو پیار محبت میں ٹرین دی اور ا±سکے لوگ میرے اور عمران خان کے بارے میں غلط غلط باتیں لکھ گئے

مولانا فضل الرحمن ،بلاول کو اپنی شاگردی میں لانا چاہ رہے ہیں، یہ کو ئی بات ہے؟ میں مر گیا ہوں کیا؟

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل 1 کے شروع ہونے کے بعد لاہور سے کراچی 8گھنٹے میں پہنچا جا سکے گا جبکہ اسلام آباد سے کراچی کا سفر 10گھنٹے کا رہ جائے گا۔

(194 بار دیکھا گیا)

تبصرے