Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

25 روپے میں بننے والی دوا 588روپے میں فروخت

ویب ڈیسک هفته 06 اپریل 2019
25 روپے میں بننے والی دوا 588روپے میں فروخت

اسلام آباد۔۔۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ 25روپے میں بننے والی دوائی کی سیل پرائس 588روپے مقررکر دی گئی،جبکہ ارکان کمیٹی دواں کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے،کمیٹی نے دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کے لیئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں : حکومت کو سب سے زیادہ نقصان فضل الرحمن پہنچا سکتے ہیں،شیخ رشید

چیئرمین کمیٹی نے وزیر صحت عامر محمود کیانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منسٹر چھپیں مت ، آ ئیں اور سامنا کریں ،ہم وزیراعظم کو خط لکھیں گے ،ان کو مس گائیڈ کیا گیا ہے،کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کے صدر کی غیر حاضری کی وجہ سے پی ایم ڈی سی آ رڈیننس کا معاملہ اگلے اجلاس کے لیئے موخر کردیا۔

جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین سینیٹر میاں عتیق شیخ کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ پی ایم ڈی سی کے صدر کہاں ہیں،پی ایم ڈی سی حکام نے کہا کہ وہ لاہور میں ہیں ،پیر کو آ جائیں گے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، آ رڈیننس ابھی زیر غور ہے۔

(242 بار دیکھا گیا)

تبصرے